دم اروی کا سالان
2 افراد کے لئے
اجزاء
اروی 1/2 کلو
ثابت دھنیا 1 بڑا چمچہ
کٹی لال مرچ 1 بڑا چمچہ
ہلدی 1/2 چھوٹا چمچہ، پاؤڈر
سفید زیرہ 1 چھوٹا چمچہ
اجوائن 1 چھوٹا چمچہ
کلونجی 1 چٹکی
املی کا رس 2 بڑے چمچے
لیموں کا رس 1 پیالی
تیل حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ضرورت
ترکیب: اروی کو اچھی طرح سے ابال کر چھلکا اتار لیں پھر سارے مصالحے ملا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔تیل گرم کریں میتھی دانہ ڈال کر بگھار بنا لیں پھر مصالحہ ملی ہوئی اروی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
پندرہ منٹ بعد مزیدار اروی تیار ہے


