چپلی کباب
اجزاء
گانے کا قیمہ ا کلو
ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ
سفید زیرہ ایک بڑا چمچ
اجار داشه دو بڑے چمچے
انڈہ ایک
لال مرچ ۱/۲ بڑا چیچہ پاؤڈر
مکئی کا آٹا دو بڑے چمچے
ہری مرچ ۴ باریک کٹی ہوئی
کئی لال مرچ ۱/۲ بڑے چمچ
کئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچ
پودینہ ۱۱۲ گڈی باریک کٹا ہوا
ٹماٹر دو گول کاٹ لیں
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں انار دانے کو بھی گرم پانی میں بھگو کر موٹا پیس لیں اب سواۓ ٹماٹر کے باقی سارے مصالحے قیمہ میں ڈال کر گوندھ لیں۔انڈا بھی ملا دیں۔آدھے گھنٹے کے لیے ڈھانک کے فرج میں رکھ دیں تاکہ انار دانہ کی کھٹاس آجاۓ۔ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں۔چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں مت تلیں۔جب تیل گرم جو جاۓ تو ہلکی آنچ کر دیں۔ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلا کر درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکرا رکھ کر چاروں طرف سے اٹھا کر ذرا بڑے سائز کا کباب بنا لیں۔جب کباب سک جائیں تو نکال کر کاغذ پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جاۓ۔دہی کے رائتے،چٹنی،گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔۔۔
سیخ کباب
6 افراد کے لئے
اجزاء
گاۓ کا قیمہ 1 کلو ، بغیر چربی کے
بھنے چنے 1/2 بڑا چمچہ
خشخاش 1 بڑا چمچہ
سیاہ زیرو. 1 چھوٹا چمچہ
سفید زیرہ 1 چھوٹا چمچہ
ثابت کالی مرچ 8
لونگ 4
کباب چینی 8
لال مرچ 1 بڑا چمچہ ، پاؤڈر
چھوٹی الائچی 10
کارن فلور 1 بڑا چمچہ
ڈبل روٹی. 2 , توس
خشک دودھ. 1 بڑا چمچہ
انڈا 1
ہرا دھنیا. 1/2 گڈی ، کٹا ہوا
ہری مرچ 4 ، باریک کٹی ہوئی
کچا پپیتا 2 بڑے چمچے ، پسا ہوا
تیل 2 بڑے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
سارے خشک مصالحوں کو باریک پیس لیں پھر قیمہ میں تمام اجزاء سواۓ پپیتے کے ایک ساتھ ملا کے گوندھ لیں۔ایک سے دو گھنٹے کے لئے فرج میں رکھ دیں۔کباب لگانے سے آدھے گھنٹے پہلے قیمہ میں پپیتا لگا دیں تاکہ گلاوٹ آجاۓ۔پھر کباب سیخوں پر لگا کر کوئلے یا گیس کے چولھے پر سینک لیں۔جب سک جائیں تو برش کے ذریعے ہلکا ہلکا سا تیل لگا لیں۔
کباب سینکتے وقت ایک بالٹی میں ٹھنڈا پانی ضرور ساتھ رکھیں تاکہ گرم سیخ فوراً پانی میں ڈال کر ٹھنڈی کر سکیں۔گرم روغنی نان پیاز کا سلاد ، املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔۔۔


