مچھلی کا سالن
4 افراد کے لئے
اجزاء
سُرمئی یا رہو مچھلی. 800 گرام
لیموں کا رس 2چھوٹے چمچے
ہلدی 1/4چھوٹا چمچہ
پیاز 1,کٹی ہوئی
ہری مرچ 1,کٹی ہوئی
کاجو 1/4 پیالی
سونف 1/2چھوٹا چمچہ
ثابت سفید زیرہ 1/4 چھوٹا چمچہ
سفید زیرہ 2 چھوٹے چمچے،پاؤڈر
دہی 3/4 پیالی
لہسن. 2 جوے، کٹے ہوۓ
ناریل. 2 بڑے چمچے، کدوکش
ہرا دھنیا تھوڑا سا
تیل 2 بڑے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب :
لیموں کے رس میں ہلدی اور ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے مچھلی کے ٹکروں پر لگا کر 15 منٹ کیلئے رکھ دیں۔۔پیاز ، لہسن ، ہری مرچ ، کاجو ، سونف اور ناریل کو تھوڑے پانی کے ساتھ پیس لیں۔۔زیرہ کو گرم تیل میں تلیں اور اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور 5 منٹ تک بھونیں۔۔اسکے بعد دہی ، ہری مرچ ، پسا ہوا زیرہ ، ہرا دھنیا اور نمک ڈال کر 2 سے 3 منٹ تک مزید پکنے دیں۔۔پانی ڈال کر 5 منٹ اور پکائیں۔۔چمچہ برابر چلاتی رہیں۔۔اب اس میں مچھلی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر 8 سے 10 منٹ گلنے تک پکائیں۔۔جب مچھلی تیار ہو جاۓ تو اسے چولہے سے اُتار کر گرم گرم پیش کریں۔۔
تھائی جھینگے
اجزاء
جھینگے ۱/۲ کلو
تھائی ریڈ کری پیسٹ اپیکٹ
لیموں ۲
گئی کالی مرچ اچھوٹا چمچہ
میده ۲ بڑے پیچھے
کارن فلور ۲ بڑے پیچھے
بیکنگ پاؤڈر ا چھوٹا چمچہ
تلنے کے لئے تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب: جھینگے بڑے سائز کے لے کر انہیں صاف کر لیں اور تمام خشک اجزاء سوائے نمک کے جھینگوں کو لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد جھینگوں میں تھائی ریڈ کری پیسٹ، لیموں کا عرق ، نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے دوبارہ فرج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں دو سے تین جھینگے خوب گرم تیل میں ڈال کر تل لیں سنہری براؤن ہو جائیں تو نکال کر کسی کاغذ پر پھیلا دیں۔ تا کہ چکنائی جذب ہو جائے۔ اگر سارے جھینگے ایک ساتھ تلے گئے تو خستہ نہیں ہوں گے۔


