dal makhani recipe in urdu دال ماكهنی کا سالن

dal makhani recipe in urdu دال ماكهنی کا سالن

دال ماكهنی کا سالن

4 سے 5 افراد کے لئے

  

اجزاء

لوبیا(لال) 100 گرام

کالی ماش  150 گرام

پیاز  2

ٹماٹر   4

ادرک    1 بڑا چمچہ

لہسن   4 جوے

ہری مرچ 2


سفید زیرہ    1/2 چھوٹا چمچہ

ہلدی 1/2 چھوٹا چمچہ

گرم مصالحہ   1/2 چھوٹا چمچہ

تازہ کریم 100 گرام

املی کا گاڑھا پانی   1/2 پیالی

تیل/گھی   2 بڑے چمچے

نمک حسبِ ذائقہ


ترکیب:

  ماش کی دال پانی میں دو گھنٹے کیلئے اور لوبیا چھ گھنٹے کیلئے بھگو دیں پھر دو گلاس پانی کے ساتھ ککر میں پکائیں۔تقریباً چھ منٹ بعد چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور بڑے چمچے سے ملا لیں۔ پیاز ، ہری مرچ ، ادرک کو بریک کاٹ لیں۔فرائنگ پین میں تیل/گھی گرم کریں اور اس میں سفید زیرہ اس کے بعد ہلدی ڈال کر بھونیں۔پھر اس میں ادرک ، پیاز ، لہسن ، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تلیں۔دو منٹ بعد اس میں نمک ، گرم مصالحہ اور املی کا پانی شامل کریں۔جب ٹماٹر گل جائیں۔ تو اس میں پکی ہوئی کالی ماش اور لوبیا ملا دیں۔چار سے پانچ منٹ تک اُبالنے کے بعد اس میں اوپر سے کریم ڈالیں اور چمچہ چلائیں۔باریک کٹے ہوۓ ہرے دھنیے سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔۔۔

 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !